۔،۔ نامعلوم شخص 33سالہ عورت کا پرس چھین کر فرار ہونے میں کامیاب۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ گالوس۔ فرینکفرٹ گالوس Gallusکے علاقہ میں سوموار کی رات تقریباََUhr 20:00بجے اکیلی عورت پر نامعلوم شخص نے حملہ کر کے پرس چھین لیا اور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا خوش قسمتی سے عورت کو گرنے کی وجہ سے معمولی چوٹ آئی، خاتون کے بیان کے مطابق بیگ میں شناختی دستاویزات، ویزا کارڈ کے علاوہ تقریباََ 80یورو نقد موجود تھے ، پولیس کے مطابق حملہ کرنے والا نوجوان مشرقی یورپین ہو سکتا ہے جس نے سیاہ ٹوپی،جوگنگ پینٹ،فلیٹ اور کالی جیکٹ پہن رکھی تھی ۔