۔،۔ فرینکفرٹ بوکن ہائیم میں ہالینڈ سے آئے سیاح کو لوٹ لیا گیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ بوکن ہائیم۔Bockenheim پولیس رپورٹ کے مطابق30 سالہ ہالینڈ کا باشندہ اپنی گاڑی سڑک کے کنارے پارک کر کے ٹرنک سے اپنابیگ نکال رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے دو چوروں نے حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا ، زمین پر گرنے سے تیس سالہ شخص کی عینگ گر گئی اسی کشمکش میں دونوں چور بیگ لے کر قریب باغ کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس کے مطابق بیگ میں شوگر کی دوائی کے علاوہ اعلی معیار کے کیمرے اور کئی سو یورو نقد موجود تھے۔