۔،۔سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈیپارٹمنٹ عمر المبارک director general commission licence department umar al mubarak saudi arabienکے مطابق خواتین سیاحتی ویزہ پر تنہا بھی سعودی عرب آ سکیں گی خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں مگر 25سال سے کم عمر کی خواتین کے لئے محرم ضروری ہو گا۔ عرب حکام کے مطابق ویزہ کی میعاد 30دن ہو گی ، پچیس سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیے سعودی عرب آنے کی مجاز ہو گی ، اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزہ ہر فرد کا الگ الگ ہو گا ، عمرالمبارک کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزہ کے حوالہ سے قانون مرتب کئے جا رہے ہیں امکان ہے کہ رواں سال مارچ میں سیاحتی ویزہ کا اجرا شروع ہو جائے گا۔

sa