-،-چودھری محمدالطاف شاہد کے حقیقی بھائی چودھری محمدمشتاق انتقال کرگئے -،-

als
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد کے حقیقی چھوٹے بھائی چودھری محمدمشتاق جو ہارٹ اٹیک کے سبب آپریشن تھیٹر دوران آپریشن حق رحمت سے جاملے۔چودھری محمدالطاف شاہد اپنے بھائی چودھری محمدمشتاق کی تیمارداری کے سلسلہ میں ان دنوں پاکستان میں تھے ۔ چودھری محمدمشتاق مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کھاریاں گجرات کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ملک بھر سے سیاست ،صحافت ،سول سروس اور اعلیٰ فوجی وپولیس آفیسرز سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات نے چودھری محمدالطاف شاہد کے حقیقی چھوٹے بھائی چودھری محمدمشتاق کی تجہیزوتدفین میں شرکت کی اورمرحوم کے بلندی درجات سمیت پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔پاکستان کے سابق صدرمملکت اوراے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل (ر)پرویزمشرف ، پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون سمیت اندرون وبیرون ملک سے نامور ہم وطنوں اورمعروف اوورسیز پاکستانیوں نے چودھری محمدالطاف شاہد کے حقیقی چھوٹے بھائی چودھری محمدمشتاق کی وفات پراپنے گہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد کے حقیقی چھوٹے بھائی چودھری محمدمشتاق مرحوم کے وفات پراظہارتعزیت کرنیوالی شخصیات کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنے مرحوم بھائی کے درجات کی بلندی کیلئے انفرادی واجتماعی دعا کی درخواست کی ہے۔

gg