-،-ورلڈکالمسٹ کلب کا قومی سیمینار 2فروری بروزجمعہ دوپہر2بجے ہوگا -،-
جسٹس (ر)میاں محبوب،پروفیسر سعید،مشعال ملک،چودھری سرور،منظوروٹو،دلاورچودھری خطاب کرینگے
ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیراہتمام 2 فرو ری2018ء بروز جمعتہ المبارک دوپہر2:00بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان (متصل پی سی ہوٹل)مال روڈ لاہورمیں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک قومی سیمینار بعنوان ”جلتی ہوئی جنت کے جھلستے پھول” منعقد ہو رہا ہے۔سیمینارچیف جسٹس (ر)لاہورہائیکورٹ میاں محبوب احمدکی صدارت میں ہوگا جبکہ ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچودھری مہمان خصوصی ہوں گے۔پروفیسر حافظ محمد سعید ، حریت پسند رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک ،سابق گورنر پنجاب چودھری سرور،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظوروٹو،قیوم نظامی، ڈاکٹرمحمداجمل نیازی ، میاں محمدسعید کھوکھر، مظہربرلاس، ،محسن گورایہ،میاں حبیب،عابدسلمان،فاروق العباسی حارث ،محمد ناصر اقبال خان،ریاض فتیانہ ،نویدچودھری ،محمداکرم چودھری ،شاہدرشید،اخترڈار،عارفہ خالد پرویز ،عنازہ احسان بٹ ،نیلما ناہید درانی ،نازبٹ ،فرحت پروین،بیناگوئندی،ثمینہ سیّد،ڈاکٹرنبیلہ طارق،روحی کھوکھر ،رفعت سعود،افتخار مجاز،قاضی سعد اختر،محمدآصف عنایت بٹ،میاں اشرف عاصمی،مرزاصادق جرال،کامران رفیق،سلما ن پرویز،اسحق جیلانی ،صفدرسکھیرا ،ناصرچوہان،ملک غضنفراعوان ،ممتازحیدراعوان،مظہرچودھری،محمدشاہد محمود، مرزارضوان،محمدیونس ملک اوردوسرے مقررین خطاب کریں گے۔