-،-مشعال حسین ملک آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی-،-

ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام آج(یکم فروری) دوپہر2:00بجے لاہور پریس کلب میں تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں اورضمیر کے قیدی جناب یٰسین ملک کی باوفااورباصفااہلیہ اورتحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز محترمہ مشعال حسین ملک صاحبہ ،ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی آرگنائزر ناز بٹ ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدرسلمان پرویز ،صدرقصورمیاں اویس علی،محمدآصف عنایت بٹ،تنویرخان ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ،روحی کھوکھر ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود ، سلمان طارق بٹ اورمہران اجمل خان کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔