۔،۔ ٹرمپ بدنام زمانہ جیل کو دوبارہ فعال کریں گے۔،۔

tr

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ امریکی صدر نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ۲۰۱۸State of the Union Address میں بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جیل کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالہ سے ایگزیکٹیو آرڈر Executive Order پر دستخط کر دیئے ہیں اور امریکی وزیر دفاع کو حکم دے دیا ہے کہ وہ جیل کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جائزہ لیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو آزادکرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی جن دہشت گردوں کو آزاد کیا گیا وہ آج ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، پرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد صرف مجرم نہیں بلکہ وہ جنگجو دشمن ہیں لہاذا گرفتاری کے بعد ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کرنا چائیئے۔

tr1 tr3