مہذب دنیا کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائے عبدلمناف غلزئی
فرینکفرٹ،جرمنی(سید اقبال حیدر)دارانشر :پیغام نجات برلن ،جرمنی کے مسؤل اور سماجی کارکن عبدلمناف غلزئی نے فرینکفرٹ میں 3 فروری یوم یکجہتی کے روز انڈین کونسلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کرنی والی تمام تنظیموں،مساجد کی انتظامیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دیار غیر میں اپنا قیمتی وقت نکال کر اس طرح کے اہم قومی ایشوز پر کام کرنے والے حضرات مبارکباد کے مستحق ہیں،یقیناًہفتہ کر روز فرینکفرٹ کے درودیوار کشمیر یوں کے حقِ خوداریت کے حق میں نعروں سے گونج اٹھیں گے،انھوں نے مزید کہا کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کئے لئے ہزاروں افراد اپنی جانوں کی قربانی پیش کر چکے ہیں اب وہ وقت آگیا ہے کہ مہذب دنیا کے انسانی حقوق کے لئے آوازیں بلند کرنے والے ممالک کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں،بھارت کی سات لاکھ فوج نے پچھلے 66 برس سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے،ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی اب اپنی خاموشی کی روش ترک کر کے ان مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے ورنہ مودی کے ہمنوا ایک دن ان کی زندگی بھی اجیرن کر دیں گے،ظلم کے خلاف خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے،ہندوستان کے انتہا پسند ہندو کسی بھی جگہ مسلمان خواتین کے سروں سے سکارف کھینچ کر انسانیت کی توہین کر رہیں ہیں اور آج یہ مناظر سوشل میڈیا پر عام نظر آرہے ہیں،بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندوؤں کے مظالم عالمی امن کے ذمہ دار ممالک کے لئے ایک چیلنج بن رہے ہیں جس کے لئے اقوام متحدہ اور یورپین ممالک کو متحرک ہونا ہوگا،کشمیری اورپاکستانی عوام کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے اس لئے پاکستانی عوام ہمیشہ ان کی آزادی کے لئے شانہ بہ شانہ ساتھ رہیں گے۔

WhatsApp Image 2018-02-01 at 12.56.11