-،-انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا آغاز ہوچکا ہے ‘ جی کیو ایم-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی نے کرپشن کو ملک وقوم کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل اور عوام کی تکالیف و مصائب کی وجہ کرپشن ہے جو اقتدار کے ایوانوں سمیت وطن عزیز کے ہر ادارے اور شعبہ کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے اسلئے پوری قوم کو سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کی طرح کرپشن کے خاتمہ کا عزم و عہد کرلینا چاہئے اور کسی بھی سطح پر کرپشن کو کسی طور قبول نہ کرنے کیساتھ کرپشن میں ملوث ہر فرد کا احتساب اپنی اپنی سطح و طاقت کے مطابق کرنا چاہئے مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کے نام وقت سے قبل اور ووٹ کے بغیر بساط لپیٹنے یا نظام کو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کی جائے کیونکہ اقتدار و اختیار کی ہوس میں کرپشن و استحصال کے ذریعے منافقوں اور مفاد پرستوں نے پاکستان کو جن مسائل و بحرانوں سے دوچار کردیا ہے اور اس کیخلاف جس طرح سے بیرونی سازشوں کو اندر سے کمک فراہم کی جارہی ہے ان حالات میں پاکستان کسی بھی قسم کی غیر روایتی سیاسی محاذآرائی یا غیر جمہوری طرز عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا اسلئے تمام سیاسی جماعتوں جمہوری طرز عمل و کردار ادا کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کی تیاری کرنی چاہئے اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عوام روایتی سیاست ‘ کرپشن واستحصال کی وکالت اور جبر وظلم سے تنگ آچکے ہیں ا ور ان پر تمام سیاسی جماعتوں کا کردار ہی آشکارہ نہیں ہوا ہے بلکہ تمام سیاستدانوں و قیادتوں کے چہرے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں اس لئے انتخابات کے نتائج اس بار روایتی نہیں ہونگے اورنہ ہی چار پانچ روایتی جماعتوں کے حق میں آئیں گے بلکہ اس بات عوام کردار کی بنیاد پر قیادت کا انتخاب کرینگے اور چھوٹی سیاسی جماعتیں اور ان کی بے داغ ماضی کی حامل قیادتیں عوامی اعتماد سے جمہوری و پارلیمانی طریقے سے ظالمانہ نظام کوختم کرنے کیلئے ایوانوں میں آئیں گی تبدیلی اور احتساب کے اسی خوف کے تحت حکمران طبقے نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے ذریعے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے دولاکھ روپے اور دو ہزار شناختی کارڈز کی نقول کی شقوں کے ذریعے عوام سے مربوط چھوٹی سیاسی جماعتوں کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ استحصالی طبقات پر مشتمل مقتدر طبقہ تبدیلی اور احتساب سے خوفزدہ ہے اور عوام پر دوبارہ مسلط ہونے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنارہا ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ کرپشن اور ظلم کے خاتمہ کا عہد کرنے والی عدلیہ عالیہ اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اس حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے سیاست پر سرمایہ دار طبقے کی اجارہ داری کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی ظالمانہ شقوں کا خاتمہ کرائیں گے تاکہ ہر سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لیکر عوام میں اپنی مقبولیت و حمایت کا ثبوت پیش کرسکے جبکہ گجراتی قومی موومنٹ انشاء4 اللہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی اور ہماری بے لوث خدمت ‘ عوام ی کردار اور مخلصانہ سیاست و حب الوطنی پر عوام کا اعتماد و اظہارا س بات کو ثبوت ہے کہ انشاء اللہ ہم اپنے اکثریتی علاقوں کی ہر نشست سے کامیابی حاصل کرینگے۔