۔،۔ جرمن حکومت نے ترک فوج کے 4سابق اہلکاروں کو سیاسی پناہ دے دی۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جولائی 2016میں ترکی فوجی بغاوت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جن میں سابق ترک کرنل بھی شامل ہے کو جرمنی نے سیاسی پناہ دے دی،جس سے دونوں ملکوں میں حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،ترکی کا الزام ہے کہ سابق کرنل الہام نے جو اُس وقت انقرہ کی ملٹری اکیڈمی کا سربراہ تھا ،نے ناکام فوجی بغاوت میں مبینہ رنگ لیڈر کا کردار ادا کیا تھا ، انہوں نے ترک حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی جس کو جرمن گورنمنٹ جو ترکی کے ساتھ دوستی کا دعوہ کرتی ہے نے پناہ دی ہے۔

59dfc23e0d0403d7028b4567