۔،۔ اٹلی میں فائرنگ سے چھ 6سیاسی پناہ گزین زخمی۔،۔

شان پاکستان اٹلی ماسی راتا۔ مقامی میڈیا اور پولیس اہلکاروں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کر کے کم از کم چھ افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اٹلی کے شہر ماسی راتاMacerataمیں پیش آنے والے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد غیر ملکی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ نسلی تعصب کا واقعہ لگتا ہے۔کچھ ہی دیر بعد اٹلی کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ملزم کا نام لوکاترینی lokatarini اس نام کا اٹلی میں ایک جنگی جہاز بھی ہے ، مقامی میڈیا کے مطابق زخمی سیاہ فام پناہ گزین ہیں۔

it images