۔،۔ 80سالہ خاتون نے فرینکفرٹ ایکن ہائیم میں جعلی پولیس کو بھگا دیا۔،۔
شان پاکستان جرمنی ایکن ہائیم۔ فرینکفرٹ ایکن ہائیم Frankfurt-Eckenheim میں 80سالہ خاتون نے جعلی پولیس کو بھگا دیا ،پولیس رپورٹ کے مطابق یکم فروری دوپہر 14:40 Uhrبجے جب گھر کی گھنٹی بجی تو 80سالہ خاتون نے دروازہ پر کھڑے شخص سے پوچھا کہ کیا چاہتے ہو اس کا کہنا تھا کہ ہم پولیس والے ہیں آپ کے گھر میں پڑی رقم کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے آپ ہمیں بتا دیں کہ کتنی رقم ہے اور کہاں ہے ، 80 سالہ خاتون کو ان کی باتوں پر کچھ شک پڑا وہ چلا اُٹھی اگر تم پولیس والے ہو تو اپنی شناخت بتاو ورنہ میں ابھی پولیس کو بلاتی ہوں اتنا کہنا تھا کہ اجنبی جلدی سے باہر نکل گئے اور غائب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کا قد 190 cm کالے بال دوسرے 2ملزموں کے قد 160 cm کالے بال کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جو جنوبی مشرقی یورپین لگتے تھے۔