-.-کشمیرکی تقدیرکافیصلہ کشمیریوں کی مرضی ومنشاء سے ہوگا۔ الطاف شاہد-،-
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کشمیرکی تقدیرکافیصلہ کشمیریوں کی مرضی ومنشاء سے ہوگا،بھارتی بندوق اوربارودسے ان کی تحریک آزادی کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے فرارحاصل نہیں کرسکتا۔بھارت کے حکمران عالمی ضمیر کوجوابدہ ہیں،بھارت کے اندرسے کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلندہوناخوش آئند ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال اپنے صادق جذبوں کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں آوازاٹھاتے ہیں۔وہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے نزدیک اپنے کشمیری بھائی بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایک دن کافی نہیں ،ہمارے قائدین اورکارکنان ہرروزہرپل غیورکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی آزادی کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے متعصب اورانتہاپسند حکمران بربریت کے بل پرکشمیریوں کے بنیادی شہری حقوق سلب کئے ہوئے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت انہیں آزادی کے بہت نزدیک لے آئی ہے۔ بھارت سے تنازعات حل کئے بغیر تجارت کے خواہاں حکمرانوں نے دانستہ کشمیرکازکوبلڈوز کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال جس منظم وموثراندازسے کشمیریوں کی وکالت کرتے ہیں اس پرہمارے مظلوم بھائی بہنوں کااظہاراطمینان فطری ہے۔پی ایس پی کے قائدین جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کومانیٹر جبکہ اپنے شدید ری ایکشن کااظہارکررہے ہیں۔ قائداعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر اورمادروطن پاکستان کی تکمیل کیلئے جموں وکشمیر کی آزادی ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی طرح دوسری سیاسی پارٹیاں بھی کشمیر کاز کیلئے قومی سطح پراپنااپناتعمیری کرداراداکریں ۔