-،-ا ہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں۔محمدناصراقبال خان-،-
ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھر ،مرکزی آرگنائزرنازبٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،صدربرطانیہ رانابشارت علی خاں ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ ا ہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں،عالمی ضمیر اہل کشمیر کیلئے آوازاٹھائے ،انسانی حقوق کے علمبردار جموں وکشمیرمیں بھارتی بربریت کیخلاف اپناکرداراداکریں۔آزادی کشمیرکی شمع کشمیریوں کے خون سے روشن ہے،اسے دنیا کی کوئی طاقت بجھانہیں سکتی۔ کشمیر کاہرجوان یٰسین ملک اوربرہان ہے۔جموں وکشمیر کی بیٹیاں بھی مشعال حسین ملک کی طرح اپنے ہاتھوں میں مشعل آزادی اٹھائے تحریک آزادی کاہراول دستہ ہیں ۔پرعزم آسیہ اندرابی نے آزادی کی آس کوزندہ ترکردیا ۔بھارت اپنے قیدخانوں اورزندانوں میں محبوس کشمیر قیادت کاکردارمحدودنہیں کرسکتا۔وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ، میاں محمدسعید کھوکھر اورنازبٹ نے مزید کہا کہ تحریک آزادی میں شہیدوں کامقدس خون شامل ہونے سے اس میں مزید شدت آگئی ہے۔جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی رسوائی اورپسپائی نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ عہدحاظر میں کشمیریوں اورفلسطینیوں سے زیادہ کوئی بہادراورنڈرقوم نہیں دیکھی۔بھارت اپنی بربریت کے بل پر کشمیریوں کی بینائی چھین سکتا ہے مگر ان کی سوچ پرپہرے نہیں بٹھاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے بھارت کاعنقریب شیرازہ بکھرجائے گا،بھارت کی تلخ یادصرف تاریخ کی کتابوں میں رہ جائے گی جبکہ دنیا سے ہندوازم اورہندوستان کاصفایاہوجائے گا۔بھارت نے ایک سازش کے تحت مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا تھا،اب مکافات عمل کے تحت بھارت کابھی بٹوارہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کاجموں وکشمیر پرغاصبانہ قبضہ دن بدن کمزورپڑرہا ہے۔ کشمیر کی آزادی کاسورج طلوع ہواچاہتا ہے،عنقریب پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیر کی آزادی اورتکمیل پاکستان کاجشن منایاجائے گا۔