۔،۔پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی۔،۔
amber

امبر جیلانی
PTIسوئٹزرلینڈکی جانی سے 5فروری کو مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بھارت کے ظلم و تشدد کے خلاف سخت مذمت کی گئی ، انفارمیشن سیکریٹری محترمہ امبر جیلانی نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔پی۔ٹی۔آئی۔ ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ہے اور رہے گی،PTIکشمیریوں کی جد و جہد آزادی میں ان کے ساتھ شامل ہے۔ بھارت اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کو تسلیم کرنے کے باوجود مظلوم اور نہتے کشمیریوں کو ان کو حق حود اختیاری دینے کو تیار نہیں، بھارت کو اب احساس ہونے لگا ہے کہ اس جد و جہد کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا ،محترمہ امبر جیلانی نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بلا تاخیر منظم اور جارحانہ فیصلہ کن سفارتی مہم شروع کرے PTIیہ چاہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔