۔،۔ 5 1سال پہلے اپنی گرل فرینڈکو قتل کرنے والے پاکستانی کو دس سال قید کی سزا۔،۔

شان پاکستان جرمنی لمبرگ۔ پندرہ سال پہلے ایک 48سالہ پاکستانی نے اپنی دوست لڑکی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ،ابھی تک قتل کرنے والا اعتراف نہیں کر رہا لیکن رپورٹ کے مطابق لمبرگ کی عدالت میں بے شمار ثبوت موجود ہیں جس پر 10سال قید سنائی جا سکتی ہے۔گذشتہ پندرہ سال پہلے ایک شخص نے اپنی دوست لڑکی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا اس کو دس سال کی قید سنائی جا چکی ہے ،جس نے2002 موسم خزاں میں جب اس کی عمر 34سال تھی جرمنی لمبرگ میں سیاسی پناہ گزین تھا نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ،کیس اس کی غیر موجودگی میں بھی چلایا گیا کیونکہ پاکستان اور جرمنی میں قانونی طور پر پیچیدگیوں کی بنا پر اس کو واپس لانا مشکل تھا ،پاکستانی محمد (ن) کو سرکاری وکیل Hans Joachim Herrche اور کرائم برانچ نے پاکستان جا کر ملزم کی کھوج نکالی اور آخر کار اسے جرمنی کی عدالت میں پیش کرنے پر کامیاب ہوئے محمد(ن) کو دس سال قید سنائی گئی ہے۔

pm pm4 pm5