-،-پاکستان کابٹوارہ کرنے کے حامی خودتقسیم ہوگئے ۔الطاف شاہد-،-
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا وجود مادروطن کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں نے پی ایس پی کی قیادت اوراصولی سیاست پراپنے اعتماد کی مہر ثبت کردی ہے ۔اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کے حق کی فراہمی کیلئے پی ایس پی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے اپنے مخصوص دبنگ اندازمیں وطن عزیز کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کوللکارا ۔پی ایس پی کے مثبت طرزسیاست نے ملک دشمن عناصرکوبے نقاب اورکمزور کردیا۔منافقت کی سیاست کاباب بندہورہا ہے ،پی ایس پی کے معرض وجودمیں آنے سے کراچی کی سیاست میں سرگرم شخصیات کوروشن اورنیاراستہ مل گیا۔پاک سرزمین پارٹی کی منظم سیاسی سرگرمیوں کے نتیجہ میں پاکستان کے اندرونی دشمنوں کاکمزورپڑناخوش آئند ہے ،بیرونی دشمن بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ باشعورعوام نے کراچی میں منافرت کی سیاست اوراس کے بانیان کوکیفرکردارتک پہنچادیا۔جولوگ پچھلی تین دہائیوں سے پاکستان میں صوبائیت ،نفرت اورتشدد کی سیاست کوفروغ دے رہے آج انہیں مکافات عمل کاسامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کے آشیرباد سے پاکستان کابٹوارہ کرنے کے حامی خودتقسیم اوربری طرح رسوا ہوگئے ۔ کراچی کے غیورلوگ وطن پرست ہیں ،انہوں نے جھوٹ،کھوٹ اورلوٹ کھسوٹ والی سیاست مسترد کردی ۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی قیادت میں جہدمسلسل سے کر اچی کاسیاسی کلچر پوری طرح بدلے گاتویقینااس تبدیلی کے اثرات سندھ سمیت چاروں صوبوں کی سیاست پراثراندازہوں گے۔ پی ایس پی کی پرعزم اورپرجوش قیادت ملک عزیز کومعاشی طورپرانتہائی بلندیوں پرلے جائے گی ۔