۔،۔برطانیہ لندن ایئرپورٹ پر بم برآمد ہونے پر پروازیں معطل۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ برطانوی دارالحکومت کا مصروف ترین ا یئر پورٹ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے بم کی دریافت پر بند کر دیا گیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے سٹی ایئر پورٹ London City Airportکے اطراف پر تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے ، کھدائی کے دوران مزدوروں کو دریائے ٹیمز River Thamesکے کنارے دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم برآمد ہوا سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے فوری طور پر افئر پورٹ کو بند کر دیا، سیکورٹی نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بم کو نکالنے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والا بم 500کلو گرام وزنی ہے۔

london-city-airport-first-class-lounge-review London-City-Airport-birds-eye-view London-City-Airport 500