۔،۔ یورپ میں شدید سردی کی لہر سے 60 افرادہلاک۔
شان پاکستان برطانیہ لندن۔ یورپ کے پیشتر ممالک برفانی طوفان کی زد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60تک پہنچ گئی، یورپ کے دوسرے ممالک کے علاوہ برطانیہ میں طوفانی برف باری نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے صرف برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10سے اوپر بتائی جا رہی ہے برطانیہ میں 4ہزار سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں اسی طرح ہیتھرو،لندن، مانچسٹر و دیگر ایئرپورٹس پر 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریلوے سٹیشن پر بھی مسافروں کا ہجوم لگا ہوا ہے رقورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کر لی گئی ہے۔

car