۔،۔ امریکا خسارے میں،امریکی لیڈر کتنے بے وقوف ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو اپنی (احمقانہ پالیسیوں)سے سالانہ 800بلین ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسرے ممالک جس سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر نیا انکشاف کر دیا ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی تجارتی سودے اور پالیسیاں بے وقوفانہ ہیں جس کی وجہ سے امریکا کو 800ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہو رہا ہے۔ امریکا اپنی ملازمتیں اور دولت دوسرے ملک کے شہریوں کو دے رہا ہے اسطر ح دوسرے ممالک فائدہ اور امریکا خود خسارے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک امریکی لیڈروں کی بے وقوفی پر ہنستے نظر آتے ہیں، امریکی قیادت اب اقنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی پالیسی مرتب کرے گی۔

dtr