۔،۔ سیکورٹی خدشات کے مدنظرامریکا نے ترکی میں اپناسفارتخانہ بند کر دیا۔،۔

شان پاکستان ترکی انقرہ۔ امریکا نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انقرہ میں سفارت خانہ بند کر کے امریکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے تحت ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سفارتخانہ صرف ایک روز کے لئے بند کیا جا رہا ہے ، بیان کے مطابق تمام ویزہ، انٹرویو اور معمول کی دیگر مصروفیات بھی معطل رہیں گی فلحال صرف ہنگامی سہولیات مہیا کی جائیں گی، سفارتخانہ کے دوبارہ کھلنے اور سفارتی خدمات کی بحالی کے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

bb3c0b673b3ac181d02728223897e4b6v1_max_720x405_b3535db83dc50e27c1bb1392364c95a2 1351242791 2-format2020