۔،۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6کشمیریوں کو شہید کر دیا۔،۔

شان پاکستان سرینگر کشمیر۔ مقبوضہ کشمیر maqboza kashmirکے علاقہ ضلع شوبیاں Shopian میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شوبیاں Shopianمیں فوجی کیمپ کے نزدیک ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی، فوج کی فاءئرنگ سے کار میں سوار 6بے گنہ کشمیری وں کو شہید کر دیا گیا ، بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعدعلاقہ میں صورت حال کشیدہ ہو گئی ، بھارت فوج کی درندگی اور بے گناہ نہتے نوجوانوں کی شہادت کے باعث وادی میں مکمل طور پر ہڑتال کی گئی۔ واضح رہے تین روز قبل بھی بھارتی فوج نے فلع بانڈی پورہ Bandipuraمیں فائرنگ کر کے دو نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

mk kashmir-788x400 665003303001_5392085143001_5391658809001-vs