۔،۔ دعا ہے شام میں عنقریب امن کاسویرا ضرورطلوع ہو ۔ دانش ملک۔،۔
وہاں کشت وخون پرعالمی ضمیر نے کیوں گہری خاموشی کی چادرتان لی ہے
پاکستان اوورسیز کی ممتاز سماجی ،کاروباری شخصیت اور بینکار دانش ملک نے کہا ہے کہ جس طرح ہرتاریک رات کے بعد روشن صبح کاظہورہوتا ہے ،ہماری دعا ہے اس طرح شام میں بھی عنقریب امن کاسویرا ضرور طلوع ہو۔استعماری قوتوں کی گہرسازشوں کے باوجود ہراسلامی ریاست امن وآشتی اوراستحکام کاگہوارہ بنے گی ۔ شام میں کشت وخون پرعالمی ضمیر نے کیوں گہری خاموشی کی چادرتان لی ہے۔مہذب دنیا کہاں ہے ،انسانیت کی بقاء کیلئے انسانوں کوشام میں جاری قتل عام کیخلاف زوردارآوازسے بولنا ہوگا۔وہ اہل شام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ دانش ملک نے مزید کہا کہ شام میں معصوم بچوں اورنہتے شہریوں کوکس گناہ کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے۔شام پربارود کی مسلسل بارش کے باوجود جولوگ زندہ ہیں انہیں ادویات اورخوراک سمیت بنیادی ضروریات میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ثروت مند لوگ صلہ رحمی اورفلاحی ادارے امدادی سرگرمیوں کیلئے شام جاناچاہتے ہیں انہیں روکاجارہا ہے ۔ حکومت پاکستان برادراسلامی ملک شام میں جنگ بندی کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کرے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی روہنگیامسلمانوں کے کفن میلے نہیں ہوئے ،ابھی نہتے کشمیریوں کی شہادت کاغم تازہ ہے ،مسلمانوں کی قوت برداشت کاامتحان کیوں لیا جارہا ہے۔ ایک طرف شام اوردوسری طرف جموں وکشمیر سے مسلمانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں،یقیناًمسلمانوں کی نسل کشی کاماسٹرمائنڈ کوئی انسان نہیں بلکہ شیطان ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحادپیداجبکہ اپنے درمیان میں سے مخلص ومدبر قیادت تلاش کریں ۔شام اورکشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے پاکستان میں جمہوریت کی آڑمیں ہارس ٹریڈنگ پریقیناہنس رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جس پاکستان نے اپنے شامی اورکشمیری مسلمان بھائی بہنوں کے زخموں پرمرہم رکھنا تھااورشہیدوں کے ورثاکی اشک شوئی کرناتھی وہ جمہوریت کی بقاء ومضبوطی کیلئے الیکشن الیکشن کھیلنے میں مصروف ہے۔