۔،۔ شام میں روسی طیارہ گر کر تباہ ،39افراد ہلاک۔،۔

روس کا ایک طیارہ شام کے شہر لاتکیا کے قریب ہمیم ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا عملہ سمیت 39ایرا موقع پر ہلاک ہو گئے۔

شان پاکستان روس ماسکو۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی طیارہ شام کے شہر لاتکیا Latakiaکے قریب ال ہمیم رشین ایئر بیس al-Hamim Russian military air baseپر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے میں 33 مسافر اور عملہ کے 6ارکان سوار تھے رپورٹ کے مطابق 39افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ، روس کے وزارت داخلہ نے طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رن وے سے 500 کی دوری پر تباہ ہوا ہے۔

rt