-،-اصولی اورتعمیری سیاست پی ایس پی کا طرہ امتیاز ہے۔الطاف شاہد-،-
ہمارے چیئرمین مصطفی کمال نے قوم کو نیاسیاسی نظریہ اورقومی ضابطہ اخلاق دیا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ اصولی اورتعمیری سیاست پی ایس پی کا طرہ امتیاز ہے۔مصطفی کمال نے مایوس اورمنتشر ہم وطنوں کوپرعزم ،پرامید اورمتحد کرنے کابیڑااٹھایا ہے۔ہماری جماعت کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے قوم کو نیاسیاسی نظریہ اورقومی ضابطہ اخلاق دیا۔ہم دوسروں کی طرح اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگ سکتے۔جولوگ سیاست کی بجائے عبادت کے نکتہ نظر سے عوام کی خدمت کرتے ہیں اقتداران کے پیچھے بھاگتا ہے۔جولوگ اقتدار کیلئے حدسے زیادہ نیچے گرجاتے ہیں وہ دوبارہ کبھی نہیں اٹھ پاتے ۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے اپنے صادق جذبوں کے بل پر صرف دوبرس کے اندردودہائیوں سے قومی سیاست میں سرگرم پارٹیوں کوپچھاڑدیا۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ نے حکمران پارٹیوں کامینڈیٹ متنازعہ بنادیا۔پی ایس پی مادروطن میں پیسے کی سیاست کاناطقہ بندکردے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ،سندھ اورخیبرپختونخوا سے حکمران پارٹیوں کے حامی سینیٹرز کامیاب ہوئے ۔آوازخلق نے ہارس ٹریڈنگ کوبے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی قومی سیاست میں ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔پی ایس پی کا دوسرایوم تاسیس پاکستان ،برطانیہ اوریورپ میں انتہائی دھوم دھام سے منایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ باوفااورباصفامصطفی کمال اپنے اوصاف حمیدہ کے بل پرقومی سیاست کی کایاپلٹ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاتقدس مجروح کرنیوالی سیاسی پارٹیوں کیخلاف اپنافیصلہ سنادیا ۔پی ایس پی چاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی ۔