۔،۔داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو سزائے موت کا حکم۔،۔
۔ عراق کی عدالت نے شدتپسند تنظیم *داعش* کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
شان پاکستان عراق بغداد۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کی عدالت نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو دہشت گردوں کی مالی و مادی معاونت ، مجرمانہ کاروائیوں میں جنگجووُں کی مدد کرنے پر سزائے موت کا حکم دے دیا، عراقی سپریم جوڈیشنل کونسل کے ترجمان عبد الستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجرمہ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے، مجرمہ داعش کے ایک جنگجو سے شادی شدہ تھی جسے پہلے ہی سزائے موت ہو چکی تھی۔

140710123033-iraq-abu-bakr-al-baghdadi-watch-story-top ISIS-leader-Abu-Bakr-al-Baghdadi-with-Mossad-insert-550882