۔،۔ صبر اندر صابری تن ایویں جالین،عطاء الرحمن اشرف کا کامیاب بائی پاس۔نذر حسین۔،۔

huss

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ آج بروز جمعرات 8 مارچ 2018کوعطاء الرحمن اشرف کا بائی پاس ہونا تھا جو اللہ کے کرم و فضل سے کامیاب ہو چکا ہے ، اطلاع کے مطابق ان کے نہ صرف ایک بلکہ تین بائی پاس کئے گئے ہیں تمام  دوست و احباب سے درخواست ہے کہ ان کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے دُعا فرمائیں اور تما م مساجد سے اپیل ہے کہ  بعد نماز جمعہ ضرور اپنی دعاوُں میں عطاء الرحمن اشرف کو یاد رکھیئے گا۔کسی نے کیا خوب فرمایا، ۔۔صبر اندر صابری،تن ایویں جالین ۔۔
۔۔ہون نزدیک خُدا دے،بھیت نہ کسے دین۔۔
۔۔ہون نجیک خُدا دے،بھیت نہ کسے دین ۔۔
یعنی صابر صبر میں اپنا جسم اس طرح جلا لیتے ہیں کہ ان کے جلنے کا کسی کو بھی علم نہیں ہوتا اس طرح وہ حق تعالی کے اتنے نزدیک ہوتے ہیں کہ ان کے قرب کو بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے، مگر اس کے باوجود اپنا یہ راز کسی کے سامنے نہیں کھولتے۔ صبر زندگی کا ایک  راستہ ہے۔اگر تو اللہ تعالی کا بندہ ہے تو پھر یہ یقین کر لے اپنی روح میں یہ بات راسخ کر لے کہ تو صبر کو اختیار کرتے ہوئے منزل کی طرف بڑھتا چلا جا یہاں تک کہ تو ایسا دریا بن جا کہ جو تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہتا ہے۔  میں عطاء الرحمن اشرف اور ان کی بیگم کو اس مشکل وقت میں اللہ تعالی پر یقین کامل اور صبر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کے اللہ تعالی ان کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے۔