۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے عہدہ داران عطاء الرحمن اشرف کی صحت کے لئے دُعا گو ہیں۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر جناب سلیم پرویز بٹ، جنرل سیکریٹری سید رضوان الحسن شاہ ، وائس پریذیڈنٹ سید اقبال حیدر، وائس پریذیڈنٹ شبیر احمد کھوکھر، شجاعت زیدی،سید محسن رضاء شاہ، جاوید بھٹی۔پاکستان جرمن پریس کلب کے نائب صدر برائے پاکستان اور فنانس سیکریٹری عطاء ارحمن اشرف کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے
*آمین ثم آمین*شان پاکستان جرمنی اور دستک پاکستان کے تمام عہدہ داران بھی آپ کی صحت کے لئے دُعا گو ہیں۔کسی نے کیا خوب فرمایا،
۔۔صبر اندر صابری،تن ایویں جالین ۔۔
۔۔ہون نزدیک خُدا دے،بھیت نہ کسے دین۔۔
۔۔ہون نجیک خُدا دے،بھیت نہ کسے دین ۔۔
یعنی صابر صبر میں اپنا جسم اس طرح جلا لیتے ہیں کہ ان کے جلنے کا کسی کو بھی علم نہیں ہوتا اس طرح وہ حق تعالی کے اتنے نزدیک ہوتے ہیں کہ ان کے قرب کو بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے، مگر اس کے باوجود اپنا یہ راز کسی کے سامنے نہیں کھولتے۔ صبر زندگی کا ایک راستہ ہے۔اگر تو اللہ تعالی کا بندہ ہے تو پھر یہ یقین کر لے اپنی روح میں یہ بات راسخ کر لے کہ تو صبر کو اختیار کرتے ہوئے منزل کی طرف بڑھتا چلا جا یہاں تک کہ تو ایسا دریا بن جا کہ جو تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ (آمین) ۔ صبر ایک سلیقہ زندگی ہے جو انسان کو دریا سے بھی زیادہ طاقتور بنا دیتا ہے ،جو لوگ اس سلیقہ زندگی پر عمل پیرا ہو جاتے ہیں وہ ٹوٹتے نہیں اللہ تعالی محترم عطاء الرحمن اشرف اور ان کے تمام خاندان کو اسی سلیقہ زندگی پر پیرا ہونے کی توفیق عطاء فرمائے اور عطاء الرحمن اشرف کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ آمین)