-،-حکمرانوں کی بدزبانی سے ان کی بدعنوانی نہیں چھپ سکتی ۔الطاف شاہد-،-
پی ایس پی کسی کوکراچی کے امن پراثراندازہونے کی اجازت نہیں دے گی

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بدزبانی سے ان کی بدعنوانی نہیں چھپ سکتی ۔اداروں پرتوہین آمیز حملے کرنیوالے عناصر کی عدالت عظمیٰ میں طلبی خوش آئند ہے۔بے لگام عناصر کی دراز رسی کھینچنے کاوقت آپہنچا ہے ،پی ایس پی کراچی کی شاہراہوں سمیت ایوان سیاست میں پڑا کچرابھی صاف کردے گی ۔ مصطفی کمال کی ٹیم کے سواکوئی کراچی کوروشنی اورباغات کاشہرنہیں بناسکتا۔ ہارس ٹریڈنگ کے بل پرمنتخب ہونیوالے قانون سازی میں آزادانہ کردارادانہیں کرسکتے ۔حکمرانوں کے بلندبانگ دعوؤں اورپارسائی کابھانڈا چوراہے کے درمیان پھوٹ گیا ۔ سندھ سمیت مختلف صوبوں کے وزراء نے اپنے اپنے پارٹی سربراہان کے مائنڈ سیٹ کوایکسپوزکردیا۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری نے پاکستان کوتختہ مشق بنادیا ۔ پی ایس پی کی بیدارقیادت کسی کو شہرقائدؒ کے امن وامان پراثراندازہونے کی اجازت نہیں دے گی ۔پاکستان کے باشعور اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے میں پوری طرح بااختیار ہے ،عوام نے اپنے نجات دہندہ اورنڈرقائد مصطفی کمال کو وزیراعظم منتخب کرنے کادوٹوک فیصلہ کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال وزیراعظم منتخب ہوکر پاکستان کی بہتری کیلئے سخت مگردرست اوردوررس فیصلے کرینگے ۔ہماری قیادت کاہرقدم پاکستان کے قومی مفاداوروقار کی حفاظت کیلئے اٹھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ،مداخلت اورجارحیت کے باوجود وفاق اورصوبوں میں پی ایس پی کی حکومت کاقیام امن اورسیاسی ومعاشی استحکام کیلئے خوش آئندہوگا۔ ماضی کے حکمران خاموش رہے جبکہ مصطفی کمال بحیثیت وزیراعظم کشمیریوں کی بھرپوروکالت کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے پی ایس پی کی سنجیدگی ،نیک نیتی اورخلوص قابل رشک ہے ،وطن پرست مصطفی کمال ضرورت پڑنے پراپنااقتدارقربان کردیں گے مگر پاکستان کی سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔