۔،۔ باغیوں نے روس کی پیشکش مسترد کر دی غوطہ میں مزید 24 افراد جان بحق۔،۔

باغیوں نے روس کی جانب سے پیش کی جانے والی محفوظ راستہ دینے کی تجویز مسترد کر دی جبکہ مشرقی شہر غوطہ میں فضائی بمباری کے دوران مزید 24افراد ہلاک ہو گئے۔

شان پاکستان شام دمشق۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باغی رہنماء حمزہ برقدر Hamza Barqadarنے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روس کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ روس نے شورش زدہ علاقہ غوطہ Ghoutaسے باغیوں کے محفوظ انحلا کی تجویز دی گئی تھی، جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ باغیوں کا آخری مضبوط گڑھ ہے میڈیا کے مطابق باغی اس سے قبل بھی ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کو مسترد کر تے آئے ہیں۔

dm