۔،۔شام میں ہلاکتوں کی تعداد 1000سے تجاوز کر گئیں۔،۔

شام کے علاقہ غوطہ میں 2ہفتوں سے جاری حکومتی بمباری میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 4000سے تجاوز کر چکی ہے۔

شان پاکستان دمشق شام۔ شام میں طبی امداد فراہم کرنے والی تنظیم ۔ایم۔ایس۔ایف۔ MEDECINS SANS FRONTIERES کی رپورٹ کے مطابق 18فروری 2018سے جاری بمباری میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 15کے قریب طبی یونٹس اور شیلٹرز بھی تباہ ہو چکے ہیں جب کہ 4000ہزار سے زائد زخمییوں کو بھی طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے والی تنظیم ڈاکٹر ۔ود۔آوُٹ ۔بارڈرز Doctors Without Bordersنے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز عالمی ادارے ریڈ کراس کے 13 امدادی ٹرک شیلنگ اور بمباری کے دوران مشرقی غوطہ کے متاثرہ علاقہ میں پہنچ چکے ہیں ، شیلنگ اور بمباری کے باعث ابھی تک پناہ گزینوں کو طبی امداد اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم نہیں ہو سکیں۔