۔،۔ مشہور و معروف وکیل اعتزاز حسن نے کہا چیف جسٹس صاحب آپ ٹینشن میں لگتے ہیں۔،۔

zz

چیف جسٹس صاحب آپ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں اعتزاز حسن کا دلچسپ مکالمہ۔

شان پاکستان لاہور۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیر معیاری خشک دودھ کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی جس میں اعتزاز حسن مقامی کمپنی کیجانب سے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اعتزاز حسن نے چیف جسٹس سے شکوہ کے طور پر کہا کہ میں گذشتہ سماعت میں ایک دن عدالت میں پیش نہیں ہو سکا جس پر آپ نے 10000روپے کا جرمانہ کر دیا یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے تو کبھی اسکول میں 10پیسہ کا جرمانہ بھی نہیں ہوا اور آپ نے تو 10ہزار کا جرمانہ کر دیا۔