۔،۔ کرنل معمر قذافی کی میت کہاں مدفون ہے ؟۔،۔

لیبیا کے سابق مطلق العنان صدر معمر قذافی کی لاش کہاں مدفون ہے ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی۔

شان پاکستان لیبیا ٹریپولی۔ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی لاش کے بارے میں ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ وہ کہاں گئی اور اس کی لاش کو کہاں دفن کیا گیا تھا؟ سعودی عرب میں لیبیا کے سابق سفیر محمد سعید ال قشاط نے روسی خبر رساں ایجنسی کے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرنل معمر قذافی کی قبر کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں، ان کا کہنا تھا کہ 20اکتوبر2011 کو ان کی ناگہانی موت کے بعد ان کی لاش مصراۃ بریگیذ کے حوالہ کی گئی تھی ،اطلاع کے مطابق لاش ایک ہفتہ تک مردہ خانہ میں پڑی رہی تھی ایک ہفتہ بعد ان کو غسل دیا گیا ،نماز جنازہ ادا کی گئی اس کے بعد کچھ معلوم نہیں کہ ان کی لاش کہاں گئی انہوں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کہ مقتول صدر کے بعض رشتہ داروں اور قبائلی سرداروں نے ان کی میت حوالے کرنے اور قبر کی جگہ کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مصراتہ بریگیڈ نے تدفین کی جگہ کے بارے میں نہ کچھ بتایا اور نہ ہی اب تک کسی کو کچھ معلوم ہو سکا ہے۔رپورٹ کے مطابق معار قذافی کی اندوناک موت کے بعد لیبین حکام نے انہیں کسی نامعلوم مقام پر دفن کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، واضح رہے کہ قذافی کی لاش کو پانے کے لئے مقتول صدر کے آبائی شہر سرت Sirteمیں قذافی خاندان کی قبور کو اکھاڑا جا چکا ہے۔

libyen_jeder_will_gaddafis_gaddafi20111022183919

A Libyan National Transitional Council (NTC) fighter looks through a large concrete pipe where ousted Libyan leader  Moamer Kadhafi was allegedly captured, with a dead loyalist gunman in the foreground, in the coastal Libyan city of Sirte on October 20, 2011.  A Libyan National Transitional Council (NTC) commander had told AFP that Kadhafi was captured as his hometown Sirte was falling, adding that the ousted strongman was badly wounded.  Arabic graffiti in blue reads: "This is the place of Kadhafi, the rat.. God is the greatest."   AFP PHOTO/PHILIPPE DESMAZES

Gaddafi1_326397a-768x432