۔،۔مکہ معظمہ کے ایک ہوٹل میں چوہوں کے گوشت سے تیا ر کھانا پیش کرنے کا انکشاف۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب مکہ معظمہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب خبر رساں ادارے نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مکہ کے ایک مقبول ہوٹل میں ایک سعودی خاتون گاہک نے کھانا مانگا، جب ان کو کھانا پیش کیا گیا تو وہ کھانے کو دیکھ کر حیران و پریشان ہو گئی اسے دیا جانے والا کھانا چوہوں سے تیار کیا گیا تھا اس نے اسی وقت کھانے کی تصویریں بنا کر حکام تک پہنچا دیں ،جبکہ وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہیں، رپورٹ کے مطابق چونکا دینے والا یہ واقعہ العتیبیہ کے مقام پر قائم ہوٹل میں پیش آیا ہے، حکام نے چوہوں کے باقیات قبضہ میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اور ہوٹی کو سیل کر دیا ۔

666666