۔،۔جامع مسجد صوفیا میں جا نشین مصطفی،یار غار حضرت ابوبکر صدیقؓ کانفرنس کا انعقاد۔جاوید بھٹی،۔

2 مارچ 2018بروز جمعۃ المبارک جامع مسجد صوفیا میونخ میں جانشین مصطفی ،یار غار حضرت ابو بکر صدیقؓ کانفرنس کا پر وقار انعقاد کرایا گیا۔

شان پاکستان جرمنی میونخ۔جامع مسجد صوفیا میونخ میں جانشین مصطفی ،یار غار حضرت ابو بکر صدیقؓ کانفرنس کا پر وقار انعقادبروز جمعہ 2 مارچ کو کروایا گیا، محفل کو نورانی بنانے کے لئے عاشقان رسولﷺ نہ صرف میونخ بلکہ دور دراز شہروں ۔آسٹریا ویانا، سوئٹزرلینڈ، فرانس، فرینکفرٹ،من ہائیم، نیورن برگ  اور سٹٹگارٹ سے بھی تشریف لائے ،محفل کو سجانے کے لئے مہمانان خصوصی الحاج صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہبار قمر فریدی اور علامہ ممتاز پیرزادہ پاکستان سے تشریف لائے، محفل کی نقابت صغیر بٹ نے کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نوجوان قاری ابستام علی اور ان کے بھائی کو ملی،علامہ ممتاز پیرزادہ نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ ، جانشین مصطفی اور یار غار پر تفصیلی خطاب فرمایا جس پر مسجد نعروں سے گونج اٹھی،نعروں کی گونج میں الحاج صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہبار قمر فریدی نے جب حضور اکرمﷺ کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا تو عاشقان رسولﷺ کو دیکھنے کا عالم تھا،محفل کو نورانی بنانے کے لئے سید محمود شاہ جیلانی نے خوبصورت آواز میں بہت پیاری نعت پیش کی، محفل کا اختتام دورد شریف کی محفل پر کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر جامع مسجد صوفیا کے صدر خوشحال خان نے تمام مہمانان کا تہہہ دل سے محفل میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ، شام۔ عراق۔ فلسطین۔لیبیا ۔افغانستا ن اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئیایسے میں محفل اپنے اختتام کو پہنچی ، مہمانوں کی خدمت میں محمدی لنگر بھی پیش کیا گیا۔

28576255_2017294411930232_535773669039254228_n 28870249_2017294388596901_9000116922402356426_n DSC08392 DSC08412 DSC08420 DSC08447 aa29 aa13 DSC08384 s s1 28685413_2017294255263581_7859251359946786215_n 28577171_2017295391930134_2494716013117461128_n 28660381_2017295281930145_9134462922506321269_n aa7 aa6 aa5 aa3 aa1 aa8 aa10 aa9 aa12 aa14 aa15 aa16 aa17 aa18 aa19 aa20 aa21 aa24 aa25 aa27 aa28 aa29

s1 aa22 aa23