۔،۔نواز شریف پر جوتا پھینکنا تعلقات ختم کرانے کی مذموم کوشش۔ڈاکٹر راغب نعیمی۔،۔
جامع نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس طرح کے واقعات پیدا کر کے نواز شریف اور ہمارے تعلقات کو خراب کر دے گا تو یہ اس کی بھول اور خام خیالی ہے۔

شان پاکستان لاہور۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کی ، سیمینار میں اس وقت شدید بد مزگی پیدا ہو گئی جب نواز شریف خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو اگلی صف میں بیٹھے ایک نوجوان نے ان پر جوتا اچھل دیا جو سیدھا نواز شریف کے سینے پر جا لگا ، جوتا پھینکنے کے بعد پھینکنے والے شخص نے ختم نبوت اور ممتاز قادری زندہ باد کے نعرے اگانے شروع کر دیئے۔ جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعہ کے بعد علامہ راغب حسین نعیمی کو زیر صدارت 20سے زائد علمائے کرام کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جار کردہ اعلامیہ میں نواز شریف کو جوتا مارنے کی شدید مذمت کی گئی۔

ns ns7 ns9 ns4 ns6 ns11 ns1 ns3