-،-پی ایس پی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک منظم تحریک ہے۔الطاف شاہد-،-
ہمارے چیئرمین مصطفی کمال پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کاپختہ عزم رکھتے ہیں

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک منظم تحریک ہے ۔ہماری جماعت کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کاپختہ عزم لے کرمیدان سیاست میں اتر ے ہیں۔کراچی کی سیاسی کروٹ نے بازی پلٹ دی ،منافرت کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا ۔پاکستان میں سیاسی آزادی کاکریڈٹ مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کوجاتا ہے۔شہریوں کوسیاسی گھٹن سے نجات ان کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔اب لوگ آزادانہ طورپراپنے ضمیر کی آواز پرپاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپناسیاسی کرداراداکرنے کے خواہاں ہیں۔پی ایس پی میں آنیوالے سیاستدان ہماری قیادت کے برادرانہ اورمثبت رویوں سے متاثرہوکرشامل ہوئے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ ریاست ماں توشہری بچے ہیں لہٰذاء ماں اپنے بچوں کے حقوق کاپہرہ دے اوران کی حفاظت یقینی بنائے۔شہریوں کی بے چینی ،بے یقینی اورمایوسی پرارباب اقتدارکوسرجوڑناہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں میں اپنے بنیادی حقوق کاشعوربیدارکرنے کیلئے تعلیمی نصاب میں باب شامل کیا جائے۔ہمارے ملک میں انسانی حقوق کی وزارتیں فعال نہیں اسلئے شہریوں کے حقوق کچلے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرمانہ سرگرمیاں روکنے کیلئے آئین اورقانون کی حکمرانی کاراستہ ہموارکرناہوگا ۔پاکستان میں شہریوں اوران کے بنیادی حقوق کاکوئی پرسان حال نہیں ۔لوگ پس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کواگلی باری یقینی بنانے کی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جس جس جماعت کوتین تین بارآزمالیا انہیں اس بار مستردکر تے ہوئے پی ایس پی پربھرپوراعتماد کااظہارکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں کروڑوں روپے صرف کرنیوالے منتخب ہونے کے بعد سرکاری مراعات کے پیچھے کیوں پڑجاتے ہیں،پی ایس پی قومی سطحی پرسادگی کوفروغ دے گی۔ان کے محلات میں دس دس گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں مگراس کے باوجود انہیں سرکاری گاڑیاں بھی دے دی جاتی ہیں اورانہیں سرکاری کوٹھی بھی مل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقروض پاکستان کے قومی وسائل منتخب نمائندوں کیلئے شیرمادر نہیں ،خداراعوام پررحم کرتے ہوئے انہیں قومی وسائل میں سے ان کاجائزحق دیاجائے۔