۔،۔جوان نے نوازشریف نہیں پاکستان کونشانہ بنایا۔ نویدشاہ۔،۔
پاکستان میں پرتشدد سیاست کیخلاف ہرسنجیدہ طبقہ سراپااحتجاج ہے

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہورڈویژن کے سابق صدراورپاکستان مسلم لیگ (ن)نیویارک کے ممتازرہنمانویدشاہ نے کہا ہے کہ نوجوان نے نوازشریف نہیں پاکستان کونشانہ بنایا۔دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اورملک دشمن قوتوں نے نوجوان کو اسلامی انتہاپسند بناکرپیش کیا ۔ایک نوجوان نے اپنے انتقام کی خاطر پاکستان کوبدنام کردیا ،اس قسم کے کلچر کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔خداراسیاست کوعداوت اوردشمنی نہ بنایا جائے۔میاں نوازشریف نے مادروطن کوایٹمی طاقت بنایا،وہ ہمارے قومی ہیروہیں اورجہاں اپنے ہیروزکی قدر نہیں کی جاتی وہ معاشرے ماضی کاقصہ بن جاتے ہیں۔پاکستان میں پرتشدد سیاست کیخلاف ہرسنجیدہ طبقہ سراپااحتجاج ہے۔جوکوئی قیادت پر جوتے اچھالے یاسیاہی گرائے اسے قرارواقعی سزادی جائے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔نویدشاہ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ سے اوورسیزپاکستانیوں کوشدیددھچکالگا۔ہمیں دیارغیر میں مقامی افراد کی سوالیہ نگاہوں کاسامنا کرنادشوارہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی جنونی کوقیادت کی توہین اورمادروطن کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔میاں نوازشریف ملک وقوم کے محسن ہیں اوران کی عزت کرنا ہمارافرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیز اور نفرت والی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اظہاربیزاری کیلئے کسی کے چہرے پر جوتامارنایاسیاہی گرانا اسلامی تعلیمات ،روایات اوراقدار سے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت بھی سیاست کی آڑ میں اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔میاں نوازشریف اورخواجہ آصف کے ساتھ جوہواوہ ناقابل برداشت ہے ،اپوزیشن قیادت اپنے طرزسیاست اورا نتقامی بیانات کاجائزہ لے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان یادرکھیں سیاست قومی مفاہمت ،قومی حمیت اور ریاست سے مقدم نہیں ہوسکتی ۔ اپوزیشن پارٹیاں اقتدار کی ہوس میں اندھی ہوچکی ہیں ،حادثاتی طورپریاپیسہ بنانے کیلئے سیاست میں آنیوالے عوامی مسائل اورایشوزسے بابلد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی طرح خدمت کی سیاست کے بل پر عوام کواپناگرویدہ بنانے کاوقت آگیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو مسلم لیگ (ن) کی صورت میں ایک سچی سیاسی جماعت اورمیاں نوازشریف کی شکل میں مخلص قیادت کی ضرورت ہے جواقتدارکی بجائے اقدارکی سیاست کرے ۔