-،-لیاری کے عوام کو ہمیشہ جمہوریت کے نام پرلوٹا گیاہے ‘ جی کیو ایم -،-
لیاری کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات ‘ تعلیم ‘ علاج اور روزگار کی سہولیات سے محروم ہیں!
محب وطن ‘امن پسند ‘جمہوریت وقانون پسند لیاری کے عوام پر جرائم پیشہ کا ٹھپہ لگادیا گیاہے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاری جنرل اسپتال کی حالت زار کے حوالے سے میڈیا اطلاعات پر اظہار مذمت ‘ اظہار تاسف اور اظہار تشویش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام محب وطن اور محنتی ہی نہیں جمہوریت پرست اور قانون پسند بھی ہیں مگر جمہوریت کے نام پر ہمیشہ ان سے دھوکا کیا گیا اور ان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والوں نے ان کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے صرف ان کی محرومیوں سے فائدہ اٹھایا جس کی وجہ سے آج نہ صرف لیاری کے نوجوانوں پر جرائم پیشہ ہونے کا الزام ہے بلکہ لیاری کے عوام بھی تعلیم ‘ علاج اور روزگار کی سہولیات سمیت پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات تک سے محروم ہیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں ‘ نا پختہ گلیوں ‘ تباہ حال سیوریج اور ناقص صفائی کے باعث لیاری میں موذی امراض بھی پھیل رہے مگر اس کے باوجود حکمران اور لیاری کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینے کی بجائے کرپشن میں مصروف ہیں اور لیاری میں واقع واحد اسپتال لیاری جنرل اسپتال 22کروڑ کا بجٹ ملنے کے باوجود علاج کی سہولیات اور ادویات سے محروم ہے جس کی وجہ سے لیاری کے عوام چیف جسٹس سے لیاری کے اسپتال کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل پر مجبور ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لیاری سے منتخب ہونے والی روایتی قیادت ‘ لیاری اور اس کی عوام سے مخلص نہیں بلکہ انہیں صرف اقتدار تک پہنچنے کی سیڑھی بناتی آئی ہے اور جب تک لیاری کے عوام شخصیت پرستی کے سحر سے خود کو آزاد کراکر روایتی کی بجائے با کردار ‘ مخلص ‘ دیانتدار اور عوام سے حقیقی محبت کرنے والی قیادت کا انتخاب نہیں کرینگے جمہوریت کے حقیقی ثمرات ان تک نہیں پہنچیں گے اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کی جانب پیشقدمی ممکن ہوسکے گی !