۔،۔ بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ۔،۔

نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ گر کرتیاہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں تقریباََ 50افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔

شان پاکستان نیپال کھٹمنڈو۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا جس کی بنا پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ،طیارہ ایئرپورٹ سے منسلک میدان میں گرا ،طیارہ کو دیکھتے ہی دیکھتے فلک بوس شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سے ایئر پورٹ کی فضاء دھوئیں سے بھر گئی ،فوراََ ریسیکو جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں کا آغاز کر دیا، رپورٹ کے مطابق طیارے میں 71 افراد سوار تھے جن میں سے 17 مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ،گواہوں کے مطابق چند افراد جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

n3 n4 n6 n1 n