۔،۔فرینکفرٹ حادثہ میں 69سالہ خاتون ہلاک۔،۔

سٹرک کراس کرتے ہوئے 69سالہ خاتون سنگین حادثہ کی شکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے علاقہ ہوکسٹ Hochst میں سڑک کراس کرتے ہوئے 69 سالہ خاتون کو ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کی بنا پر خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہو گئیں 49سالہ ٹرک ڈرائیور کچھ بتانے سے قاصر ہے ’(ٹرک ڈرائیور شدید صدمہ کا شکار ہے) پولیس رپورٹ کے مطابق صحیح نوعیت کا تعین کرنے کے لئے گواہوں کی ضرورت ہے ، حادثہ کے وقت وہاں موجود افراد میں سے کسی نے بھی حادثہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھا؟ حادثہ Hochstاسپتال کے بالکل سامنے ہوا تھا۔