۔،۔ پروفیشنل چوروں نے خاتون کا کریڈٹ کارڈ اور نقدی چرا لی۔،۔

9مارچ بروز جمعہ فرینکفرٹ کے شاپنگ سینٹر میں سیڑھیاں اترتے ہوئے ایک شخص نے ٹکر کے بہانے خاتون کے پرس سے کریڈ ٹ کارڈ اور دوسرے شخص نے پرس سے نقدی چرا لی۔

شان پاکستان فرینکفرٹ پولیس رپورٹ کے مطابق دن دہاڑے تقریباََ 13:55 Uhrبجے 41سالہ سیاح خاتون ڈیپارٹمنٹ سٹور کی ا لیکٹرک سیڑھیوں سے اُتر رہی تھی کہ اچانک ایک شخص ان سے ٹکرا کر گزر گیا عین اسی وقت ایک نے کریڈٹ کارڈ اور ساتھی چورنی نے خاتون کے پرس سے نقدی چرا لی۔ خاتون نے پولیس سے مدد طلب کی ، پولیس نے ویڈیو کیمرے میں چوروں کی شناخت کرنے کے بعد ان کی تلاش شروع کر دی تقریباََ 3گھنٹے کے بعد پولیس چوروں کا سراخ لگانے میں کامیاب ہو گئی لیکن پروفیشنل چوروں نے اس دوران کریڈٹ کارڈ کو استعمال کر کے تقریباََ 11000یورو کی خریداری کر لی تھی نئے کپڑے زیب تن کرنے کے باوجود بھی پولیس کی نظروں سے نہ چھپ سکے اور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 40سالہ چور اور اس کی 43سالہ چورنی سوئیٹرلینڈ اور آسٹریا میں پولیس رجسٹر میں درج ہیں ۔