۔،۔مقبوضہ کسمیر میں ریاستی دہشت گردوں نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔،۔

مقبوضہ کسمیرمیں بھارتی افواج نے آپریشن کے دوران 2کشمیریوں کو شہید اور 4گھر مکمل طور پر تباہ کر دیئے۔

شان پاکستان سری نگر مقبوضہ کشمیر۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سورماوُں نے (بھارتی افواج)نے رات گئے مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں ریاستی دہشتگردی کی کاروائی میں 2نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ 4گھروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، رپورٹ کے مطابق سری نگر کے علاقہ بلہا ماخیو نموہ balhama khunamooمیں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر کی تلاشی لی اور اسی آڑ میں دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا اور چار گھروں کو بھی تباہ و برباد کر دیا۔

ka DYFwHBAW4AAG3jb