-،-عدلیہ پر سازش کا بہتان لگانے والے باطل ثابت ہوگئے ہیں ‘ جی کیو ایم -.-
بروقت انتخابات کے انعقاد کی عدالتی یقین دہانی جمہوریت کیخلاف سازشوں کے الزمات کی نفی ہے!
چیف جسٹس کا عزم تحفظ جمہوریت عوام دشمنوں کے الزامات کا دندان شکن جواب ہے ‘ عرفان سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین عرفان سولنگی عرف پٹی والا اور سینئر وائس چیئرمین محمد طارق صدیق نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مارشل لاء کے خدشے کی نفی ‘ انتخابات کے بروقت انعقاد کی یقین دہانی اور جوڈیشل مارشل لاء کی بات کو احمقانہ سوچ قرار دیئے جانے کیساتھ مارشل کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنے کے عزم کو عوامی امنگوں ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اس عزم سے ان لوگوں کے شکوک و شبہات اور الزامات و بہتان باطل ثابت ہوگئے ہیں جو اپنی نااہلی ‘ عدالتی فعالیت ‘ عدلیہ کی غیر جانبداری ‘ نظریہ ضرورت سے انحراف‘ ڈر و خوف سے بالاتر ہوکر آئین کے تحفظ اور حقیقی انصاف کو جمہوریت کیخلاف سازش قرار دیکر عوام عدلیہ تصادم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کسی سازش میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی ایک فرد یا خاندان کیخلاف کوئی انتقامی کاروائی کررہی ہے بلکہ عدلیہ آئین کی تشریح کرنے ‘ اس پر عملدرآمد کرانے ‘ غیر جانبدارانہ انصاف کرنے اور قومی و عوامی مفادات کے تحفظ کا اپنا ذمہ دارانہ آئینی کردار ااد کررہی ہے اور اس کردار سے تکلیف صرف اسی کو ہوگی جوآئین کی غلط تشریح ‘ آئین پرحقیقی عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ ‘ انصاف کے قتل اور قومی و عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوگا!