۔،۔عثمان کزئی یونیورسٹی کے پروفیسر نے فائرنگ کر کے 4اساتذہ کو ہلاک کر دیا۔،۔

ترکی کے شمال مغربی صوبہ کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر نے فائرنگ کر کے چار اساتذہ کو ہلاک کر دیا۔

شان پاکستان ترکی ۔ترک میڈیا کے مطابق عثمان کزئی یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم میں پروفیسر نے ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اساتذہ پر نامعلوم وجوعات کی بناء پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے عملے کے دیگر ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے پروفیسر کو حراست میں لے لیا ہے، واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔

tr