۔،۔ 21 سالہ جعلی نوٹ دینے والی لڑکی گرفتار۔،۔

فرینکفرٹ ڈپے میسے میں پچاس یورو کے جعلی نوٹ چلانے والی لڑکی گرفتار۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے ایک میلے میں تقریباََ 17:35 Uhrبجے 21 سالہ لڑکی نے 5یورو کی خریداری کی اور دکاندار کو 50یورو کا جعلی نوٹ تھما دیا دکاندار نے لڑکی کو 45یوروواپس کر دیئے کچھ ہی دیر بعد لڑکی نے دوسری ہٹی میں کوشش کی دکاندار کو کچھ شک ہوا اس نے نوٹ واپس کر دیا کہ مجھے شک ہے معذرت کر کے لڑکی آگے بڑھ گئی اور اگلی ہٹی پر پھر کوشش کی قسمت کی دھنی پھر کامیاب ہو گئی ، وہ جیسے ہی آگے بڑھی ہٹی والے نے پولیس کو بلا لیا جس پر وہ حراست میں لے لی گئی اس کے پاس سے اور بھی 50۔50کے جعلی نوٹ برآمد کر لئے گئے اور 90یورو جو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی بھی برآمد کر لئے لئے۔

50-euro_20998_wide