۔،۔ برسل بھارتی سفارتخانہ کے باہر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کے خلاف مظاہرہ۔،۔
۔ ای۔یو۔ پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال کی قیادت میں بھارتی سفارتخانہ برسل بلجیئم کے باہر عظیم کامیاب مظاہرہ۔
N.Hussain
شان پاکستان بلجیئم برسل نذر حسین۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق (ای۔یو۔ پاک فرینڈشپ فیڈریشن) EU PAK Friendship Federacion Europeکے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی زیر قیادت بھارتی سفارتخانہ برسل کے باہر ، پاکستانی، کشمیری لوکل یورپین کمیونٹی کے نمائندوں کے ہمراہ احتجاج کیا گیا ،پرویز لوہسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یکم اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے جو ظلم و بربریت کی ہے،نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ، ہم یونائیٹڈ نیشن، انٹرنیشنل کمیونٹی، یورپین پارلیمنٹ،کونسل،یورپین کمیشن کو ہم آج یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات کو بند کیا جائے جب تک بھارتی نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کو بند نہیں کرتے، احتجاج میں موجود یوپین کمیونٹی کے تمئندہ نے اپنے خطاب میں دو ٹوک کہا کہ نریند مودی کو اپنی ذمہ داری اُٹھانی چاہیئیابھی اسی وقت کیونکہ نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری ان کے بہتے لہو کو روکنا چاہیئے ، ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کی اموات کا ذمہ دار بھارت ہے اب کافی ہو چکا ہے نہتے کشمیریوں کو جیلوں سے آزاد کرو ، آج کے احتجاج میں نہ صرف پاکستانی اور کشمیری بلکہ ان کی آواز میں آواز ملانے یورپین کمیونٹی کے لوگ بھی کشمیریوں کے حق کے لئے قدم سے قدم ملائے نظر آئے، سب کا کہنا ایک ہی تھا، مودی حکومت کشمیریوں پر اپنے مظالم بند کرے، کیونکہ کشمیریوں پر ظلم وستم اور قتل و غارت سے بھارت کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے کھل کر آ گیا ہے۔

ka ka1 ka2 ka3 ka4 ka5 ka6 ka7 ka8 ka9 ka10 ka11 ka12 ka13 ka14 ka15 ka16 ka17