-،-اداکار سلمان خان کی سز ا میں مسلم دشمن تنظیموں کا ہاتھ ہے ‘ جی کیو ایم-،-
سلمان خان کو کسی غیر مسلم اداکار کی ترقی کا راستہ صاف کرنے کیلئے سزا دیکر راہ سے ہٹایا گیا ہے !
کالے ہرن شکار کیس میں 19سال بعد سلمان خان کی سزاسے تعصب و سازش کی بو آرہی ہے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین عرفان سولنگی عرف پٹی والا ‘ وائس چیئرمین طارق صدیقی ‘ رہنماخواتین ونگ ارم رحیم عبداللہ و دیگر نے کہا ہے کہ 1998ء میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘‘ کی راجستھان میں شوٹنگ کے دوران بلا اجازت کالے ہرن کے شکار کے مقدمہ میں 19برس بعددیگر شریک ملزمان تبو ‘ نیلم ‘ سونالی باندرے‘ سیف علی خان کو رہا کرکے صرف سلمان خان کو 5برس قید کی سزا دینا ‘ کمرہ عدالت کے احاطہ سے انہیں گرفتار کرنا ‘ جیل بھیجنا ‘ جیل میں قتل و آبرو ریزی کے خطرناک مجرموں کیساتھ بند کرنا اور ان سے عادی مجرموں جیسا سلوک کرنا بھارتی حکومت ‘ عدلیہ ‘ پولیس اور جیل انتظامیہ کے متعصبانہ کردارو رویئے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم دشمن طاقتوں اور دہشتگرد ہندو تنظیموں کی ایما ء پر کسی اور ہندو اداکار کی ترقی کا راستہ صاف کرنے کیلئے مسلمان اداکار سلمان خان کو نشانہ بنایا اور ان کے فنی کیریئر کو ختم کیا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت سیکولر نہیں بلکہ جنونیت پرست ہندو ریاست ہے جس میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں ہے اور اگر دنیا نے بھارتی مسلم دشمنی کیخلاف ایکشن نہیں لیا تو بہت جلد بھارت میں بھی برما کی طرح مسلمانوں کا شکار اور ان کا قتل عام کیا جائے گا !