۔،۔جرمنی کے شہر میونسٹر میں وین ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی 6ہلاک 30 زخمی۔،۔

جرمنی کے شہر میونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے وین راہ گیروں پر چڑھا دی ابھی تک 6ہلاک اور تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

شان پاکستان جرمنی میونسٹر۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے علاقہ میونسٹر میں جس شہر کی آبادی تقریباََ 300.000ہے اس وقت جھٹکالگا جب ان کو پتہ چلا کے ان کے شہر میں چرچ کے قریب ایک وین ڈرائیور نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر وین راہ گیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں رپورٹس کے مطابق وین ڈرائیور جرمن شہری تھا جو نفسیاتی مسائل کا شکار تھا اپنے اس اقدام کے بعد نہ تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور نہ ہی گاڑی سے اترنے کی کوشش کی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی خود کشی کر لی ، پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے خود کشی کرنے والا شخص 50سال کا بتایا جا رہا ہے پولیس نے اس کی رہائش کی تلاشی بھی لی جہاں سے رپورٹ کے مطابق کچھ نہیں ملا ۔

1 2 3