۔،۔عزت مآب احمد نسیم وڑائچ سوئیٹزرلینڈ میں سفیر کے عہدہ پر فائز۔علی جیلانی۔،۔

جناب احمد نسیم وڑائچ نے سوئیٹزر لینڈ میں سفیر پاکستان کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ برن۔ عزت مآب احمد نسیم وڑائچ نے سوئیٹزر لینڈ برن Bernمیں سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے، سفیر پاکستان نے اس موقع پر تمام ملکوں کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی کو اپنے کاشانہ پر مدعو کیا اس موقع پر تمام شرکاء نے عزت مآب احمد نسیم وڑائچ کو مبارک باد پیش کی،جناب احمد نسیم وڑائچ نے فارن سروس Foreign Service 1992 میں جائن کی ، آپ نے ننینگ بزنس اسکول سنگاپورSingapore Nanyang Business School سے گریجویشنGraduation کیا ،گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلی تعلیم حاصل کی 1994سے مختلف ممالک میں ڈائریکٹر جنرل اکنامکسiknomixDirectorate-General، کو آرڈیننس اینڈ آرگنائیزیشن آف اسلامک کو آپریشن cooperationof islamic Coordination and Organization پر فائز رہے۔ آپ نے 2010-2014تک نیو یارک یونائیٹڈ نیشن United Nation new yorkمیں اپنے اہم فرائض سرانجام دیئے۔ 1997-2000تک سفارتخانہ پاکستان برن میں کام کیا ، آپ کے تجربہ اور سینیارٹیseniority کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے آپ کوسفیر پاکستان کے عہدے پر فائز کیا ، آپ کی بیگم انیلا بچے قاسم اور امینہ جبیں بھی تقریب میں شامل تھے۔ پاکستانی کمیونٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ عزت مآب احمد نسیم وڑائچ سوئیٹزر لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اچھے اقدامات کریں گے اور کمیونٹی کے مسائل کو بہتر سے بہتر طریقہ سے حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

sw2 sw sw1